: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،یکم اپریل(ایجنسی) عام طور پر مختلف طرح کے موضوعات کو مرکزی دھارے کی فلموں میں پرونے والے مصنف اور ہدایت کار آر بالکی کی چوتھی فلم 'کی اینڈ کا" ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے. اس فلم میں بہت کچھ خاص نہیں ہے لیکن یہ اتنی بھی عام نہیں ہے. وہیں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں فلموں کے پرموشن کچھ زیادہ ہی کئے جارہے ہیں۔ کرینہ کپور کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ڈیڑھ
دہائی سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے ۔ وہ ان دنوں اپنی فلم "کی اینڈ کا" کے پرموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ "اب تو ایسا لگتاہے کہ ایکٹر اب ایکٹر نہیں رہے بلکہ ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ آج کل فلموں کے پروموشن کچھ زیادہ ہی ہونے لگے ہیں جس کے لئے ایک شہر سے دوسرے شہر ، کبھی اس پروگرام میں رقص کرنا ہے تو کبھی اس پروگرام میں جانا ہے۔ پہلے بھی فلمیں بنتی تھیں ان کا پروموشن بھی نہیں ہوتا تھا لیکن فلمیں بہت چلتی تھیں اور آج کل جتنا چاہے پروموشن کرلواس کے بعد بھی فلمیں نہیں چلتیں۔